سہ ملکی سیریز:جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 353 رنز کا ہدف دیدیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس جنوبی افریقا نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا کے بیٹرز نے پاکستانی بائولرز کی کھل کر دھلائی کی۔

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا فیصلہ

جنوبی افریقا نے 5وکٹوں کے نقصان پر 352رنز بنائے،کلاسن 87رنز بناکر نمایاں رہے،میتھیو بریز نے 83اور ٹیمبا باووما نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ، جبکہ جنوبی افریقا کا ایک بیٹر رن آئوٹ ہوا۔

بھارتی بالر جسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

آج کا میچ جیتنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کیساتھ 14 فروری کو اسی سٹیڈیم میں فائنل کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More