کپتان اور ان کے نائب نے پاکستان کو جنوبی افریقہ پر ریکارڈ فتح دلوا دی

بی بی سی اردو  |  Feb 12, 2025

Getty Images

پاکستان جنوبی افریقہ کو ایک اہم میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اب 14 فروری کو اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔ یہ ایک روزہ میچ میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کے خلاف سے بڑی فتح ہے یعنی پاکستان نے پہلی بار 350 سے زائد کے تعاقب میں کامیاب رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے 353 رنز کے ہدف کا تعاقب بظاہر ناممکن نظر آ رہا تھا مگر جس بردباری اور تدبر سے محمد رضوان اور سلمان آغا نے پاکستان کو یو سہارا دیا کہ پہاڑ چیسا نظر آنے والا ہدف بھی آسان ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کے بعد صارفین یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ ’کیا پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف یہ بڑا ہدف حاصل کر پائے گا؟‘

اس کے ساتھ ساتھ میچ میں پروٹیز کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی پٹائی اور دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے واقعات پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا مگر پھر آج گرین شرٹس نے تمام ایسے اندازے غلط ثابت کر دیے جن میں ان کی کارکردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 57 کے مجموعی سکور پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے سعود شکیل بھی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 41 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 91 تھا۔

محمد رضوان اور سلمان آغا کی سینچریوں کی بدولت پاکستان اس میچ میں فاتح بن کر ابھرا۔ سلمان آغا نے 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ محمد رضوان نے 128 گیندوں کا سامنا کیا اور 122 رنز بنائے۔ پاکستان نے ایک اوور پہلے ہی 353 کا ہدف 355 رنز بنا کر حاصل کیا۔

یوں پاکستان کی چوتھی وکٹ کے لیے محمد رضوان اور سلمان آغا کے درمیان سب سے بڑی 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد یوسف اور شعیب ملک کے پاس تھا جنھوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 206 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

آج کے میچ میں مجموعی طور پر 707 رنز بنے جو ابھی تک دونوں ٹیم کے درمیان سب سے زیادہ میچ سکور ہے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کا احوال

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

پروٹیز کپتان ٹیمبا باؤما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے اننگز کے آغاز پر ہی پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پروٹیز کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 51 کے مجموعے پر گری لیکن یہ ٹیمبا باووما کو جارحانہ انداز میں کھیلنے سے روک نہ پائی۔ انھوں نے 96 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے بھی شامل ہیں۔

ٹونی زورزی نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ اپنے ڈیبیو میچ میں 150 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے میتھیو بریزکے نے آج بھی مایوس نہیں کیا اور وہ 83 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پروٹیز کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بلے باز ہینرک کلاسن رہے جنھوں نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جبکہ کائل ویرینے 44 اور کوربن بوش 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز نے پاکستانی بولنگ لائن کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج لینے کا کوئی موقع نہیں دیا اور نہ صرف گراؤنڈ کے چاروں جانب بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی شاٹس کھیلے۔

پاکستانی بولنگ لائن میں سب سے مہنگے بولر حسنین ثابت ہوئے جنھیں آٹھ اوورز میں 72 رنز پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان 29 ویں اوور میں جب سعود شکیل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے تو کامران غلام اور سعود شکیل جشن مناتے ہوئے ٹمبا باووما کے سامنے آگئے اور میدان میں گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا تاہم جنوبی افریقی کپتان خاموش کھڑے رہے اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے سعود شکیل کو دور کیا۔

سوشل میڈیا پر اس رن آؤٹ اور کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہوئی اور شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کو نامناسب قرار دیا۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی بلے باز کے سامنے اس طرح جشن منانا اچھا نہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس میں اتنا جذباتی ہونے کی کیا بات ہے؟ سپورٹس مین شپ کہاں ہے؟‘

https://twitter.com/ImMadii5/status/1889634892939423763

پہلی اننگز کے بعد کچھ صارفین پروٹیز کی جانب سے ایک بڑا ہدف دینے کے بعد یہ سوال بھی کر رہے تھے کہ کیا پاکستان یہ بڑا ہدف حاصل کر پائے گا؟

https://twitter.com/Ijazmalik101/status/1889660055538069845

بمرا چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، سراج کی عدم شمولیت پر انڈین فینز برہم: ’پاکستان کے پاس انڈیا سے جیتنے کا اس سے بہتر موقع نہیں‘’دی گریٹسٹ رائیولری‘: انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز پر سیاست، توقعات اور شائقین کے دباؤ کی کہانیرچن رویندرا پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی اور گلین فلپس کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی پٹائیچیمپیئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ جاری: ’اس میں ان اکھڑ مزاجوں کے لیے سبق ہے جو کرکٹ کھیلنے پاکستان نہیں آ رہے‘

عبدللہ سلطان نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’اس قسم کی بولنگ اور فیلڈنگ سے پاکستان کا کوئی چانس نہیں۔‘

https://twitter.com/Abdullahs_56/status/1889660951487553957

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس صورتحال میں فخر زمان پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں اہم ثابت ہوں گے۔‘

جبکہ کچھ شائقین نے آج کے میچ میں پاکستان کی طرف سے جارحانہ اننگز کی پیش گوئی بھی کی تھی۔

ایک صارف نے اس بارے میں لکھا کہ ’جنوبی افریقی بلے باز غلط ٹیم سے الجھ پڑے ہیں، اب پاکستانی بلے باز ان کے بولرز کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی طرف سے ایک بڑا ہدف سامنے آنے والا ہے۔‘

https://twitter.com/Lovexrf/status/1889640497192333730

https://twitter.com/Tehseenqasim/status/1889661928596762880

’دی گریٹسٹ رائیولری‘: انڈیا اور پاکستان کے کرکٹرز پر سیاست، توقعات اور شائقین کے دباؤ کی کہانیرچن رویندرا پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی اور گلین فلپس کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی پٹائیریلوے ٹکٹ کلکٹر جس نے ’کوہلی، کوہلی‘ کی گونج خاموشی میں بدل دیاظہر الدین: ’کلائی کے جادوگر‘ انڈین کپتان جن کا کیریئر میچ فکسنگ کے الزام کی نذر ہوالاہوریوں کی سٹیڈیم وارمنگ پارٹی: ’تجسس تھا کہ دیکھیں ہماری حکومت نے کیا بنایا ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More