آئی سی سی نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا

سچ ٹی وی  |  Feb 13, 2025

سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پاکستان کے 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں دوران فیلڈنگ اور بالنگ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف واقعات میں جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اننگز کے 28ویں اوور میں شاہین جان بوجھ کر بلے باز میتھیو بریٹزکے کے راستے میں آ گئے تھے اور انہیں رن سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

سعود اور متبادل فیلڈر کامران غلام پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے جنوبی افریقی اننگز کے 29ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے کے بعد بلے باز ٹیمبا باوما کے قریب جشن منایا تھا، جس پر انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

تینوں کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔

آن فیلڈ امپائر آصف یعقوب اور مائیکل گف، تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور چوتھے امپائر فیصل آفریدی نے تینوں کرکٹرز پر الزامات لگائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More