معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، دلہن کا نام اور تصویر بھی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پری زاد‘ کے کردار سے دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مخلتف شوبز پیجز پر اداکار احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصاویرپوسٹ کی گئی ہیں، جو توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز قوالی نائٹ سے ہوا،جس میں دلہا اور دلہن اپنے دوست و احباب کے گرد نظر آرہے ہیں۔
زیر گردش تصاویر میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات تو نظر نہیں آرہیں تاہم اداکار عثمان خالد بٹ اور عذیر جسوال کو ضرور دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق احمد علی اکبر کی ہونے والی شریک حیات کا نام ماہم بتول ہے۔
ادکار اپنی نجی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھتے ہیں شاید یہی ایک وجہ ہے کہ انہوں نے ابھی تک شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔
تاہم، ماہم بتول کے انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ پیشے کے اعتبار سے قانون کی طالبہ اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔
تقریب میں احمد علی اکبر اور ماہم بتول خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
دلہن نے سرخ رنگ کی ساڑی زیب تن کی ہوئی ہے، جب کہ دلہا کو سیاہ رنگ کے کرتے پاجامے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
قوالی نائٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔