پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے قوم سے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی حمایت کی اپیل کردی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب اسکواڈ کی بطور قوم حمایت کرنی چاہیے،اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی جگہ بنانے کے لیے محنت کی ہے۔
قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ذاتی طور پر میں اپنے کھیل کے تمام پہلوؤں پر سخت محنت کر رہا ہوں،خاص طور پر اپنی بالنگ پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں،اس سیزن میں نے طویل فارمیٹس کو ترجیح دی ہے۔
مجھے یقین ہے اگر میں محنت کرتا رہوں تو چیزیں بہتر ہوتی جائیں گی،ابھی ہمارا فوکس ٹیم کے پیچھے کھڑے ہونے پر ہونا چاہیے۔
تنقید کرنے والے یونیورسیٹیز میں جاکر دیکھ لیں،نوجوان میرے ساتھ ہیں،مریم نواز
1966کےبعدپاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں بڑا ایونٹ ہورہا ہے،یہ موقع ہے کہ ہم دنیا کو دکھا سکیں کہ ہم کرکٹ کے لیے کتنے پرجوش ہیں۔