او آئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کاحقیقی ترجمان ہے، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

نیویارک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کاحقیقی ترجمان ہے، پاکستان مسلم دنیاکے اہم مسائل کے حل کے لیے سفارتی محاذ پرسرگرم ہے۔

اوآئی سی ممالک کے سفیروں سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوراوآئی سی کا مشترکہ ہدف عالمی امن،سلامتی اورترقی ہے،فلسطین،کشمیرکے عوام کوان کاحق ملنے تک پاکستان آوازبلندکرتا رہے گا۔

امریکا اور اسرائیل کا بیان مسترد ، ہر صورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے ، ایران کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیاکے مسائل کے منصفانہ حل کے بغیرعالمی استحکام ممکن نہیں، دوریاستی حل کے بغیرمشرق وسطیٰ میں پائیدارامن ممکن نہیں،بھارت اوراسرائیل جارحیت سے بازرہیں،عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔

پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق عالمی امن کے فروغ کے لیےپرعزم ہے،عالمی برادری تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے عملی کرداراداکرے،اوآئی سی رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون،ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کادفاع پوری مسلم دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان فلسطینی ریاست کے لیے بھرپورسفارتی کوششیں کرے گا، اسرائیل کوجنگ بندی کاپابند کرنا ہوگا،عالمی برادری کرداراداکرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More