پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اجلاس ہوا، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اوچت، مندوری سمیت دیگرعلاقوں کو شرپسندوں سے پاک کرنے کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرم روڈ پر 120 سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم ، خصوصی فورس بھرتی کی جائے گی ، خیبر پختونخوا کابینہ 

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام کو شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت اورعمائدین شرپسندوں کو سزا کیلئےحکومت کے حوالے کریں۔

امن دشمن عناصراور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شر پسندوں کیخلاف سخت کاررروائی کیلئےسول انتظامیہ اور پولیس کو لیڈ رول دیا جائے گا۔

صوبائی ترجمان نے مزید بتایا کہ کرم میں امن کی بحالی کیلئےسیاسی قیادت اور منتخب عوامی نمائندوں کو کھل کر سامنے آنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More