پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے پارٹی سے کوئی تنخواہ نہیں لی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے آج تک فوادچودھری کو ملاقات کے لیے نہیں بلایا،وہ خود بانی پی ٹی آئی کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
نوازشریف کو نکالنے کا فیصلہ غلط تھا،شیر افضل مروت
فوادچودھری بانی پی ٹی آئی سےملکر آکرباہر جو بات کرتے ہیں وہ حقائق کے منافی ہوتی ہے،انہوں نے مائنس بانی پی ٹی آئی کے تحت بھی معاملہ چلانے کی کوشش کی،فوادچو دھری کی کہیں اور دال نہیں گل رہی،اس لیے واپس پی ٹی آئی میں آناچاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیرافضل مروت کو کئی بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے مگر وہ باز نہیں آئے،شیرافضل مروت ایک ایجنڈے پر چل رہے تھے،وہ پارٹی میں تقسیم اور اختلافات پیدا کررہے تھے۔