رحیم پردیسی نے اداکار فیروز خان کو باکسنگ میچ میں شکست دے دی

اردو نیوز  |  Feb 18, 2025

مشہور یوٹیوبر رحیم پردیسی نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو باکسنگ میچ میں شکست دے دی ہے۔

رحیم پردیسی نے فیروز خان کو 1-4 سے ہرا کر میچ اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم فیروز خان میچ کے دوران اپنا فوکس کھو بیٹھے اور یوں رحیم پردیسی نے اٗن پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے جس کے بعد اداکار کو میچ میں واپسی کا موقع نہ ملا۔

مقابلے کے دوران فیروز خان کے چہرے پر انجریز ہوئیں تاہم میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے اور ایک دوسرے کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ فیروز خان نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’اکھاڑا‘ میں بھی باکسر کا کردار چکے ہیں۔

اکھاڑا میں باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد فیروز خان حقیقی زندگی میں بھی رِنگ میں اترے۔

اپنے باکسنگ کیریئر کے بارے میں انسٹاگرام پر پوسٹ میں فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ میرا نیا گیم پلان ہے۔ میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ عوام فٹنس اور ٹریننگ پر توجہ دیں اور یہ قدم اُن تمام ایتھلیٹس کے لیے دروازے کھولے گا جو کھیلوں میں آگے جانا چاہتے ہیں۔‘

    View this post on Instagram           A post shared by Sadia Kahloon (@sadiamuhammadofficial)

واضح رہے کہ رحیم پردیسی نے اس میچ کے لیے فیروز خان کو چیلنج کیا تھا۔

رحیم پردیسی کے چیلنج کے جواب میں اداکار نے کہا تھا کہ ’رحیم میں نے آپ کی چیلنج کی ویڈیو دیکھی لیکن یاد رکھیں جس نے بھی میرے ساتھ مقابلہ کیا، انہیں میری صلاحیت کا پتا چلا ہوگ ا۔ آپ کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی ہوں گی کیونکہ میں بہت تیز کھیلتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ فیروز خان خانی، اکھاڑا، اے مشت خاص، گل رعنا اور خدا اور محبت جیسے ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More