سگے باپ کو بھی شادی میں نہیں بلایا۔۔ راج ببر نے میڈیا میں اٹھنے والے سوال کا کیا کرارا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 20, 2025

"جب میں نے ڈیڈی (راج ببر) سے کہا کہ میڈیا والے پوچھ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا تو میرے والد نے جواب دیا کہ کہہ مرد تو دو شادی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایسا کیا ہے جو نیا ہے۔"

آریہ ببر نے اپنے سوتیلے بھائی پریتیک ببر کی شادی کے بارے میں اپنی رائے دی، جس میں یہ انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر اس شادی کا موضوع اس لیے گرم رہا کیونکہ دلہے کے والد، اداکار راج ببر کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی۔ آریہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے والد کی پہلی شادی سمیتا پاٹل سے ہوئی تھی، اور دونوں کی شادیوں کے بعد اب ان کا بھائی پریتیک بھی دوسری شادی کر رہا ہے۔ آریہ نے مزید کہا، "میرے کتے کے بھی دو گرل فرینڈز ہیں، تو اس میں کیا نئی بات ہے؟"

آریہ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پریتیک نے انہیں شادی میں کیوں نہیں بلایا، حالانکہ وہ دونوں سوتیلے بھائی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں سمجھ سکتا ہوں کہ پریتیک میری ماں نادرہ بابر کو مدعو نہ کرنا چاہتا تھا، کیونکہ وہ ان کی سوتیلی ماں ہیں، لیکن کم از کم اسے اپنے والد راج ببر اور مجھے تو بلانا چاہیے تھا۔"

راج ببر کی زندگی کا یہ پیچیدہ معاملہ ایک ہی وقت میں مزاح اور دکھ کا امتزاج تھا، اور اس پر آریہ ببر کا ردعمل اس بات کا عکاس ہے کہ کیسے وہ اپنے خاندان کی پیچیدہ مگر دلچسپ تاریخ کو ہنسی مذاق میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More