بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، بابا ابھے سنگھ کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والے بابا ابھے سنگھ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔

ابھے سنگھ کو آئی آئی ٹی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے، بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ابھے سنگھ نے پاک بھارت مقابلے کے بارے میں کہاہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، یہ میرا کہنا ہے۔

آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں فخر زمان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو اس بار انڈیا پاکستان کوہرا نہیں سکتا، میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔

اس ویڈیو سے بھارتی سوشل میڈیاپر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے، واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 23 فروری بروز اتوار کو ہوگا، پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو اس ہائی وولٹیج میچ کا انتظار رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More