سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے فخر زمان کی انجری سے متعلق بتا دیا۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا فخر سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں سائیڈ اسٹرین کی تکلیف ہوئی ہے۔ فخر زمان نے محمد عامر کو بتایا کہ یہ سائیڈ اسٹرین ہے جس کے باعث وہ تقریباً دو ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔
عامر نے مزید بتایا کہ فخر نے صبح ہونے والی گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ انہیں ہلکی کھانسی ہو رہی ہے، جو چوٹ کے باعث شدید تکلیف کا سبب بن رہی ہے اور سانس لینے میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ایسی انجری کو ٹھیک ہونے میں چھ ہفتے لگتے ہیں جس کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوتا ہے۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں انجرڈ ہوکر میدان سے چلے گئے تھے، بعد میں انہوں نے واپسی کی کوشش مگر تکلیف کی وجہ سے دوبارہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ تاہم تکلیف کے باوجود انہیں بیٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا اور وہ 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔