’ذاتی زندگی کا احترام کریں‘، انڈین کرکٹر چاہل اور دھناشری کی طلاق کا مقدمہ ’آخری مراحل‘ میں

اردو نیوز  |  Feb 22, 2025

انڈین کرکٹ سٹار اور بولر یوزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصے سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور دونوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر بھی ایسی پوسٹس سامنے آئیں جن سے ان افواہوں کو تقویت مل رہی تھی۔

اگرچہ یوزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما نے علیحدگی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کا مقدمہ آخری مراحل میں ہے۔

دوسری جانب دھناشری ورما کی وکیل نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے۔

وکیل آدتی موہن نے جاری بیان میں کہا کہ ’میرے پاس (عدالتی) کارروائی سے متعلق  کہنے کو کچھ نہیں اور معاملہ زیرِ سماعت ہے۔ میڈیا کو رپورٹ کرنے سے پہلے حقائق چیک کرنے چاہییں کیونکہ بہت سی گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔‘

میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہلیہ دھناشری ورما نے طلاق کی صورت میں 60 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے تاہم ان کی فیملی نے دعوے کو مکمل مسترد کیا اور میڈیا سے کہا ہے کہ وہ غلط معلومات نہ پھیلائے۔

فیملی کی جانب سے جاری بیان میں رقم سے متعلق چلنے والی خبروں پر غصے کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا ہے کہ اس قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

فیملی نے بیان میں مزید کہا کہ اس قسم کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ سے صرف نقصان پہنچتا ہے اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ معلومات کی تشہیر سے پہلے حقائق چیک کر لیا کریں اور دوسروں کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔

دھناشری ورما کی فیملی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ فوٹو: کوئی موئیکرکٹر یوزویندرا چاہل نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ ’خدا نے میری اتنی مرتبہ حفاظت کی ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ میں صرف اُس وقت کا گمان ہی کر سکتا ہوں کہ جب مجھے (خدا نے) بچایا اور مجھے معلوم بھی نہیں تھا۔ شکریہ بھگوان ہمیشہ میرا ساتھ دینے کا، اُس وقت کے لیے بھی جب مجھے نہیں پتا تھا۔‘

دھناشری ورما نے بھی اس سے ملتا جلتا پیغام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا اور کہا کہ ’ذہنی دباؤ ہو یا کرم، یہ حیران کن نہیں ہے کہ خدا کیسے ہماری پریشانیوں اور مشکلات کو رحمت میں بدل دیتا ہے۔ آگر آپ آج کسی بات پر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ کے پاس چوائس موجود ہے۔ آپ یا پریشان رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور یا پھر خود کو خدا کے حوالے کرتے ہوئے ہر معاملے پر دعا مانگ سکتے ہیں۔ طاقت اسی یقین میں ہے کہ خدا ہر کام ایک ساتھ آپ کی بہتری میں کر سکتا ہے۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More