اتنا خوبصورت مولوی! کیا حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے ہیں؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Feb 18, 2025

حمزہ علی عباسی ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں جن کی سوشل میڈیا پر مضبوط فین فالوئنگ ہے اور لوگ انہیں کافی پسند کرتے ہیں۔ اداکار نے کچھ وقت قبل ہی ڈرامہ، جانِ جہاں اور فرار کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آ رہے تھے۔

انہوں نے خود ہی نکاح کا سارا عمل مکمل کیا، اور دولہے کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ ویڈیو کو بنٹی خالد فوٹوگرافی پیج نے شیئر کیا ہے۔

شائقین نکاح کی ویڈیو پر ملے جلے تبصروں کے ساتھ آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگ نکاح کے عمل کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لوگوں کو بنیادی مذہبی فرائض خود ادا کرنے چاہئیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، اتنا ہینڈسم مولوی، میرا بھی نکاح کر وا دو-

وہیں دوسری طرف بہت سے لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو نکاح کے عمل کے آداب اور حساسیت کا علم نہیں ہے، اس لیے انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔ ایک کا کہنا تھا اسی طرح نمازِ جنازہ بھی خود پڑھا لیا کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More