اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل

سچ ٹی وی  |  Feb 19, 2025

اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اپنا خون نکلوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل مختصر ویڈیو ڈرامے کی شوٹنگ کی ہے، جس کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے حقیقی خون نکلوایا۔

ڈرامے کے ایک منظر میں اداکارہ بیمار پڑجاتی ہیں، جس وجہ سے انہیں اپنے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں اور وہ بلڈ ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری پہنچتی ہیں اور انہوں نے اسی منظر کی حقیقی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس ڈرامے کے لیے نہ صرف پسینہ بہایا بلکہ انہوں نے اپنا خون بھی دیا اور سب لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنا خون دے رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ان کا حقیقی خون نکالنے کے لیے اداکارہ کو انجکشن لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اشنا شاہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو ڈرامے کے ایک منظر شوٹ کرنے کی ویڈیو ہے، جس میں کیمرامین سمیت دیگر عملے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More