سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
نیپرا درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی ، درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی۔
جنوری میں ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد ، امپورٹڈ کول سے 8.53 فیصد ، فرنس آئل سے 1.33 فیصد اور آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔