آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر  دورہ کیا۔ آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا،

فوج ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

آرمی چیف کو برطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ جنرل عاصم  2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرنی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More