پاکستان کی مہمان نوازی شاندار،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں،کپتان آسٹریلوی ٹیم

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،

لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ،24 کی قیمتوں میں استحکام

علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔

واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More