کراچی میں گہرے بادل۔۔ بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ہماری ویب  |  Feb 21, 2025

کراچی کی فضاء آج صبح سے ہی بادلوں کی چھاؤں میں ڈوبی ہوئی ہے، اور محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کراچی کے مکینوں کے لیے قدرے ٹھنڈی تھی، جبکہ صبح سے شہر کا آسمان ابر آلود ہو چکا ہے۔ بلوچستان کے راستے داخل ہونے والا مغربی سلسلہ شہر پر اپنے اثرات دکھانے لگا ہے۔

آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت پچھلے دنوں کے مقابلے میں 1.5 ڈگری کم ہو کر 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پورا دن کراچی میں جزوی یا مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور پھوار کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More