ملک میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ جبکہ گیس کی پیداوار میں استحکام رہا۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 61345 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 59162 بیرل رہی تھی، 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2716 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں معمولی کم ہے۔

اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30638 بیرل رہی، پی پی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 8866 بیرل رہی، ماڑی گیس 1074 اور پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 3814 بیرل رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More