اسرائیلی وزیر اعظم نے 600 فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی

ہم نیوز  |  Feb 23, 2025

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید یرغمالیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 600 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔

حماس نے بمباری میں مارے جانیوالے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اس وقت تک موخر کی ہے جب تک ہمارے اگلے قیدیوں کی رہائی عزت کو مجروح کرنے والی تقریبات کے بغیر نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More