ایمن سلیم سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں

سچ ٹی وی  |  Feb 23, 2025

پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم، گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تقریبات پر تنقید کرنے والوں پر برہم نظر آرہی ہیں۔

ان دنوں شوبز کی اسٹار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان اپنی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں۔

دونوں کا نکاح رواں سال 12 فروری کو مکہ مکرمہ میں ہوا تھا، جس میں ان کے اہل خانہ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

سعودی عرب میں نکاح سے قبل اداکاروں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ اور ’گیم نائٹ‘ سے کراچی میں ہوا۔

تاہم، پاکستان واپسی کے بعد اب شادی کی دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دونوں نے شیئر کیں۔

دلہا اور دلہن کی شادی کی تقریبات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر صارفین کی اکثریت کی جانب سے منفی تبصرے کیے گئے۔

مسجد الحرام میں نکاح کرنے کے بعد شادی کی دیگر تقریبات میں ڈانس کرنے پر کبریٰ خان اور گوہر رشید تنقید کی زد میں نظر آئے۔

دوسری جانب، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے جواب میں اداکارہ ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹار جوڑی نے مکہ میں سادگی سے نکاح کیا اور پھر شادی کی تقریبات ویسے منعقد کیں جیسے وہ چاہتے تھے تو اس میں برائی ہی کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس سے کسی کا نقصان ہورہا ہے،لوگوں کے لیے دوسرے کی خوشیوں میں خوش ہونا اتنا مشکل کیوں ہے۔ جس پر اب ایمن سلیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپ کی زندگی میں دخل اندازی نہ کریں تو اپنی ذاتی تصاویر پبلک نہیں کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More