گلیات، کالا بن کے مقام پرحادثہ،3 طالبات جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گلگت میں بسین تھانے کے قریب سکول کی بچیاں سڑک کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئیں، زخمی بچیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار
بسین سکول کی بچیاں کے حادثے کے بعد علاقے میں مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی، بچیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شانگلہ میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ شانگلہ کی تحصیل الپوری گاؤں لیلونی کس اشاڑو کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔