امریکہ کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میں یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے۔ اور نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہو گا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی ملاقات میں تکرار، مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ

یوکرین کے صدر نے برطانوی وزیر اعظم کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اور آپ کی دوستی سے خوش ہیں۔ یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔

بعد ازاں یوکرین کے دفاع کے لیے برطانیہ اور یوکرین کے درمیان 2.26 ارب پاؤنڈ قرض کا معاہدہ طے پایا گیا۔ معاہدے میں ملنے والی رقم یوکرین میں ہتھیاریوں کی تیاری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More