مہنگائی میں اضافہ، ایرانی وزیر خزانہ عہدے سے برطرف

ہم نیوز  |  Mar 02, 2025

تہران: ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کو برطرف کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی میں پارلیمنٹ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے 273 میں سے 182 ارکان نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق آج بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 9 لاکھ 20 ہزار ایرانی ریال ہے جبکہ 2024 کے وسط میں یہ 6 لاکھ ایرانی ریال سے کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عبد الناصر ہمتی کا دفاع کرتے ہوئے قانون سازوں سے کہا تھا کہ ہم دشمن کے ساتھ مکمل اقتصادی جنگ میں ہیں اور ہمیں جنگی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی مسائل کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More