رمضان المبارک میں مزید بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

ہم نیوز  |  Mar 03, 2025

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جو آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ  بارشوں کا موجودہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا،رواں ہفتہ مزید بارشوں کا امکان نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں بھی بارشوں اور پہاروں پر برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ، سردی کی شدت بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں سب سے زیادہ بارش 24 ملی میٹر گولڑہ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More