قومی کرکٹ ٹیم کےکوچ عاقب جاوید نے شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سیلیکٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔
پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی، ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی محسوس ہوئی، اس لیے شاداب کو شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کا ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا تجربہ اچھا ہے، شاداب خان کا انداز بھی جارحانہ ہے ان کا مائنڈ سیٹ اچھا ہے، سلمان آغا اور شاداب خان کا یہ کمبی نیشن اچھا ہے۔
شاداب خان کی قوم سے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی حمایت کی اپیل
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کے ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا، تین سال پہلے کی ٹی ٹوئنٹی اور آج کی ٹی ٹوئنٹی میں فرق ہے ۔
مزید بولے کہ ہم نے بھی یہی پلان کیا ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہے، بے خوف کرکٹ کیلئے نوجوانوں کو موقع دیا ہے، ٹاپ 3 میں ہمیں فائر پاور چاہیے یہی لاجک محمد رضوان سےمتعلق ہے۔