ان کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیئے۔۔ شجاع اسد کو سلمان خان سے اچھا اداکار کہنے پر سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان پر برس پڑے

ہماری ویب  |  Mar 05, 2025

نادیہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار شجاع اسد بولی وڈ اسٹار سلمان خان سے اچھے اداکار ہیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شجاع اسد کی ’عشق جنون‘ نامی ڈرامے میں اداکاری پر بات کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

ڈرامے میں موجود دیگر مبصرین سینئر اداکاراؤں عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان نے بھی شجاع اسد کی ڈرامے میں اداکاری کی تعریفیں کیں اور ان کے ایکٹنگ اسکلز کو نیچرل قرار دیا۔

نادیہ خان نے شو میں کہا کہ انہیں بہت سارے مداحوں نے میسیج کرکے کہا کہ وہ پروگرام میں یہ بات ضرور کریں کہ شجاع اسد بولی وڈ اداکار سلمان خان کے مشابہ لگتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ واقعی بھی شجاع اسد بھارتی اداکار کے نوجوانی کے ہم شکل لگتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سلمان خان بہت بڑے اسٹار اور اداکار ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ شجاع اسد ان سے اچھے اداکار ہیں۔

نادیہ خان کی جانب سے ابھرتے ہوئے اداکار کو بولی وڈ سپر اسٹار سے بھی اچھا قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے کہا کہ دونوں اداکاروں کا کوئی موازنہ نہیں، سلمان خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ کچھ نے کہا نادیہ خان کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیئے، جبکہ کچھ کا کہنا تھا یہ صرف وائرل ہونے کے لیئے بے بنیاد باتیں کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More