حکومت کا مفت سولر سسٹم تقسیم کرنے کا اعلان، شہریوں میں خوشی کی لہر

سچ ٹی وی  |  Mar 05, 2025

سینئر وزیر شرجیل میمن نے مفت سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی، جس سے بجلی بلوں سے پریشان صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ حکومت کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں عوام کی صحت اور بنیادی سہولیات پر سب سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 21 لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کو سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں پیپلز ہاؤسنگ اسکیم، این آئی سی وی ڈی، پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، شاہراہ بھٹو، آٹزم سینٹرز سمیت دیگر حکومتی منصوبوں کی تشہیر پر گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل ایک اجلاس میں صوبائی وزیر کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ بھر میں زمینیں واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو زمینیں واگزار کراکر رپورٹ دینے کی ہدایات کردی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جارہے ہیں، کراچی کے شہری ایک جدید اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہو سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More