بھارت میں جادھوپور یونیورسٹی کی دیوار پر آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج

سچ ٹی وی  |  Mar 11, 2025

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں جادھو پور یونیورسٹی کے قریب ایک دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ نعرے تحریر کئے جانے کے بعد یونیورسٹی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوا۔

یہ واقعہ یکم مارچ کو ریاستی وزیر تعلیم برتیا باسو کے قافلے میں شامل کار کی ٹکر سے دو طلبا کے زخمی ہونے کے بعد جاری مظاہروں کے دوران پیش ہے۔

یونیورسٹی کے گیٹ نمبر تین کے قریب ایک دیوار پر کالے رنگ سے ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کا نعرے تحریر کئے گئے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نعرے کس تنظیم کی طرف سے تحریر کئے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم کے قافلے کی گاڑی کی ٹکر سے طلباء کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More