پاک سوزوکی نے اپنی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی نئی بکنگ مستقل طور پر معطل کردی ہے۔
پاک سوزوکی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ ویگن آر کی بکنگ کی معطلی 11 مارچ 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
کمپنی نے ڈیلرز کو اپنی سیلز ٹیموں اور ممکنہ خریداروں کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
پاکستان میں 2014 میں متعارف کرائی گئی ویگن آر نے ایندھن کی بچت کی وجہ سے بے حد مقبولیت حاصل کی، ابتدائی طور پر اسے تین ویرینٹس میں متعارف کرایا گیا تھا۔