پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقررکردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے سرفراز احمدکی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، پی ایس ایل نائن میں سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔
سرفراز احمد کو ریلیز کرنےکے بعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نےکہا تھا کہ سرفراز احمدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔