چین کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹرین پر حملے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے رپورٹس کو نوٹ کیا اور اس دہشت گردحملے کی شدید مذمت کی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔

جعفر ایکسپریس حملہ ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم رکھنے کےلئےتیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More