وزیراعظم کی ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزراء کو ازبکستان کے ساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر جناب علیشیر تختائیف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سفیرسے دورہ تاشقند کے دوران مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے ازبک سفیر کے ذریعے ازبکستان کے صدرکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی شاندار پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،شعبہ کان کنی،معدنیات، ریلوے اور قابل تجدید توانائی میں تعاون پرگفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ تاشقند سے واپسی پر متعلقہ وزرا کو ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں ہدایت کی کہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ازبکستان کے سفیر نے وزیر اعظم کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ا ور کہا کہ ازبکستان کے صدر پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More