قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

ہم نیوز  |  Mar 13, 2025

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قراداد میں کہا گیا کہ ایوان جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتا ہے، قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایوان شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

ایوان بہادر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتا ہے اور بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More