چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے،دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا،چینی وزیراعظم صدر مملکت اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔
چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں،آئی سی سی
وزیراعظم شہبازشریف سے بھی چینی ہم منصب ملاقات کریں گے،دورہ پاکستان کے دوران چینی وزیراعظم اہم معاہدوں پر دستخط کرینگے۔
یاد رہے چینی وزیر اعظم لی کیانگ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھی پاکستان آئے تھے۔