بال کٹوانے کے لیے عام طور پر لوگ چند سو یا ہزار روپے ادا کرتے ہیں، مگر بھارت میں ایک ایسا حجام بھی ہے جو ایک ہیئر کٹ کے لیے پورے ایک لاکھ روپے چارج کرتا ہے! جی ہاں، یہ کوئی معمولی نائی نہیں بلکہ عالم حکیم ہیں، جو بالوں کی تراش خراش کو ایک آرٹ میں بدل چکے ہیں اور اسی مہارت نے انہیں بھارت کا سب سے مہنگا ہیئر اسٹائلسٹ بنا دیا ہے۔
"عام نائی نہیں، اسٹارز کا اسٹائلسٹ!"
عالم حکیم کا شمار ان اسٹائلسٹس میں ہوتا ہے جن کے ہاتھوں سے سنورنے کے بعد لوگ ایک نئی شخصیت میں ڈھل جاتے ہیں۔ وہ ہریتھک روشن، وکی کوشل، سلمان خان، ویرات کوہلی، ارجن کپور، اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت کئی نامور شخصیات کے پسندیدہ اسٹائلسٹ ہیں۔ یہی نہیں، وہ بزنس ٹائکونز اور ایلیٹ کلاس کے افراد کے لیے بھی لگژری گرومنگ کا انتخاب بن چکے ہیں۔
"16 سال کی عمر میں آغاز، اب بالوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ!"
عالم حکیم نے صرف 16 سال کی عمر میں بال کاٹنے کا کام شروع کیا تھا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مہارت نے انہیں بھارت میں گرومنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام بنا دیا۔ آج وہ محض ایک حجام نہیں، بلکہ لُکس اور اسٹائل کے تخلیق کار ہیں جو چہرے کے مطابق ایسا کٹ دیتے ہیں کہ شخصیت ہی بدل جاتی ہے!
"ایک لاکھ کا ہیئر کٹ؟ کیوں لوگ اتنی بڑی رقم دینے کو تیار ہیں؟"
کیا واقعی ایک کٹنگ ایک لاکھ کی ہو سکتی ہے؟ اس سوال کا جواب ان کے وہ گاہک دیتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ عالم حکیم کے ہنر کی قیمت عام نائیوں سے نہیں لگائی جا سکتی! ان کے پاس جانے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں بال نہیں، بلکہ اعتماد اور شخصیت سنواری جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلمی ستاروں سے لے کر امیر کاروباری شخصیات تک، سب ان کے اسٹائل میں منفرد نظر آتے ہیں۔
"عام نائی یا اسٹائل کا بادشاہ؟"
بال کٹوانے کا خرچہ سن کر جہاں عام آدمی حیران رہ جاتا ہے، وہیں بالی وُڈ کے ستارے اور کروڑ پتی بزنس مین بخوشی اتنی رقم خرچ کرتے ہیں تاکہ ان کی لُک میں وہی نکھار آ سکے جو صرف عالم حکیم کے جادوئی ہاتھوں سے ہی ممکن ہے