حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

سچ ٹی وی  |  Mar 16, 2025

حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ جلد بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More