فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Mar 17, 2025

کراچی: ملک میں فی تولہ سونا اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں سوغری بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More