آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے اوپنر فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کیلئے ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او سمین رانا نے بتایا کہ اوپنر فخر زمان مکمل فٹ ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلئے مکمل تیار ہیں۔
فخر زمان کی ٹیم لاہور قلندرز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔
قبل ازیں اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان انجری کا شکار ہوکر چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے انکی جگہ بھارت کیخلاف میچ میں امام الحق کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب بھی ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور فٹنس پر توجہ مرکوز کررکھی ہے تاہم انکی پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار ہے۔