عمر ایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور

ہم نیوز  |  Mar 20, 2025

پشاور ہائیکورٹ نے عمرایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نےسماعت کی۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم کا الزام،پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کیخلاف شواہد سامنے آگئے

وکیل نے کہا کہ عمر ایوب کیخلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں،درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

جسٹس نعیم انور نے استفسار کیا کہ آپ کس سے رپورٹ مانگ رہے ہیں؟وکیل نے کہا وفاقی حکومت، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ منگوائی جائے۔

عید الفطرپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،شیڈول جاری

پشاور ہائیکورٹ نے وفاق اور متعلقہ اداروں سے مقدمات کی رپورٹ طلب  کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More