وقت پر پیسے نہ دینے والے ڈائیریکٹرز کے ساتھ ریکھا کیا کرتی تھی؟

سچ ٹی وی  |  Mar 20, 2025

ریکھا جن کی اداکاری اور حسن کا ایک زمانہ معترف رہا ہے آج بھی مداحوں کے دلوں اور شوبز کی خبروں پر راج کر رہی ہیں۔

راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ریکھا کے ساتھ کام بھی کیا اور اپنی فلموں میں ریکھا سے اداکاری بھی کروائی ہے۔ 

ساتھی اداکار اور پھر ہدایتکار ہونے کے باعث راکیش روشن اداکارہ ریکھا کو قریب سے جانتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے ریکھا کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔ راکیش روشن نے ریکھا کی غصیلی طبیعت اور ترش مزاج کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ ریکھا میں ایک خاص بات ہے جو بہت کم اداکاراؤں میں پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنی ہر فلم میں مختلف نظر آتی ہیں۔

راکیش روشن نے مزید کہا کہ میں نے ریکھا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جیسے 'خوبصورت' اور 'عورت' وغیرہ میں۔ اور ریکھا کو بہت باصلاحیت اداکارہ پایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تو اپنی دوسری ہی فلم 'خون بھری مانگ' میں ریکھا کو کاسٹ کیا۔

راکیش روشن نے بتایا کہ جس پر میرے دوستوں اور کولیگز نے خبردار کیا کہ تم ریکھا کے ساتھ کام کر رہے ہو، وہ سیٹ پر کبھی وقت پر نہیں آتی لیکن جلدی ضرور چلی جاتی ہیں۔ ہدایت کار راکیش روشن ان باتوں سے پریشان ہوگئے اور انھوں نے ریکھا کو بغیر لگی لپٹی اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔

راکیش روشن کے بقول اداکارہ ریکھا نے کہا برجستہ کہا کہ ' یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ کیا کبھی میں نے ایسا کیا؟ریکھا نے ہدایتکار راکیش روشن کو تسلی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں صرف اُن ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو تنگ کرتی ہوں جو وعدہ خلافی کرتے ہیں یا پے منٹ کرنے میں دانستہ تاخیر کرتے ہیں۔

راکیش روشن نے بتاہا کہ میں نے ایسا ہی دیکھا کہ جو لوگ پے منٹ میں بلاوجہ تاخیر کرتے پھر ریکھا انھیں اگلی فلموں میں خوب تنگ کرتی۔ اپنا انتظار کا بدلہ انھیں انتظار کروا کر لے لیا کرتی تھی۔یاد رہے کہ اداکارہ ریکھا نے راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بنی فلم "کوئی... مل گیا" میں بھی کام کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More