مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

ہماری ویب  |  May 07, 2025

"جے ہند" کے نعرے اور "آپریشن سندور" جیسے ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے عدنان سمیع خان ایک بار پھر پاکستانی عوام سے اپنی درگت بنوا بیٹھے۔ بھارتی جارحیت کے بعد جب ملک بھر میں غم، غصہ اور شہداء کے لیے دعائیں جاری تھیں، اس موقع پر عدنان سمیع کی جانب سے پاکستانی میڈیا کا مذاق اُڑانا عوام کو شدید ناگوار گزرا۔

7 مئی کو بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے کئی شہروں پر بزدلانہ حملہ کیا، جس میں عام شہری، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔ اس کے ردِعمل میں پاکستان نے دفاعی طور پر زبردست جواب دیتے ہوئے بھارتی جنگی طیارے تباہ کیے اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ ان سنگین حالات میں جب ملک یکجہتی کی علامت بن چکا تھا، عدنان سمیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایسی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی اینکرز کو بھارتی فوج کے سامنے بے بس دکھایا گیا تھا۔ اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔ کئی لوگوں نے تبصرہ کیا کہ عدنان سمیع کو اپنی بھارتی شہریت بچانے کے لیے اس حد تک گرنا پڑا، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک فنکار کو سیاسی تنازع میں اتنا بے حس ہونا چاہیے؟

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عدنان سمیع نے پاکستانیوں کو اپنے بیانات سے ناراض کیا ہو۔ مگر اس بار ان کے الفاظ ایسے وقت پر سامنے آئے جب ملک میں شہداء کے کفن بھی خشک نہیں ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More