یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 21, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ دیتے ہوئے سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔

صدرآصف زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھیں گے

سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اوردہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی قید کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More