خیبر پختونخوا ، معمولی نوعیت کے مقدمات کے 214 قیدی رہا

ہم نیوز  |  Mar 28, 2025

خیبر پختونخوا کی 34 جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان  کو رہا کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔

صدر کا عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 ، مردان سے 16 ، کوہاٹ سے 9 ، ہری پور سے 10 ، اور ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے عیدالفطر پر صدر مملکت کے اعلان کے بعد بھی سیکڑوں قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More