شوال کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں عید الفطر کل بروز سوموار کو ہوگی

اردو نیوز  |  Mar 31, 2025

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور پاکستان میں عید کل بروز سوموار ہوگی۔

عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اج ملک کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا۔ 

’پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ لاہور بہاولپور اسلام اباد شیخوپورہ قصور اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں پر چاند نظر اگیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم شوال المکرم 1446 ہجری 31 مارچ 2025 پیر کو ہوگی۔

شوال 1446 ہجری کا چاند دیکھنے  کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  شام 6 بجکر10منٹ پر شروع ہوا۔

اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا جہاں جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کی گئی تھی۔

 زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔ 

وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارک باددوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پع پوری پاکستانی قوم کو مبارک دی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’یہ دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک میں تقویٰ، صبر اور قربانی کی جو تربیت ہمیں ملی، ہمیں چاہیے کہ اسے اپنی زندگیوں میں رمضان کے بعد بھی جاری رکھیں اور اسلامی اصولوں پر کاربند رہیں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’آج پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں۔ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔‘

وزہراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ سے گزر رہا ہے اور ہماری فوج کے افسران اور جوان اس ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ ’آج کے دن ہم اُن تمام شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں۔اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ ‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More