وزیرمملکت طلال چودھری نے برطانوی وزیرداخلہ یوویٹ کوپر سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
طلال چودھری کی برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجلیلا ایگل سے بھی ملاقات ہوئی،اس کے علاوہ جرمنی،اسپین،آسٹریا اور پولینڈ کے وزرائےداخلہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
برطانوی حکام سے غیر قانونی امیگریشن کے خاتمے اور قانونی راستوں کے فروغ پر گفتگو ہوئی،برطانوی وزرا نے غیرقانونی امیگریشن کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
ہمیش فالکنر نے کہا وزیرداخلہ محسن نقوی سے چند ماہ قبل کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،طلال چودھری نے کہا قانونی اور امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
پاکستان پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
دہشتگردی اور انسانی اسمگلنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے،پاکستان غیرقانونی امیگریشن اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔