اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

ہم نیوز  |  Apr 02, 2025

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہر کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیلئے 2500 سے زائد افسران اوراہلکارتعینات  ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔

موٹرویز پر ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری

ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران فیلڈ میں موجود  ہیں،سڑکوں پر ہلڑبازی اورون ویلرز کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وا مان کے قیام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More