عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹرسیف کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی۔
اڈیالہ جیل میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔
علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔