سعودی حکومت نے عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکافیصلہ کرلیا۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے پاکستان سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ اس سال بھی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن ہوگی۔
مراسلے کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر امیگریشن کےلیے جگہ مختص کرنےکے اقدامات کیے جائیں، سعودی عرب سے پاکستان آنے والےامیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔
کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کریں گے جب کہ پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔